مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں فٹ بال میچ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنوب مشرقی صوبے پکتیکا میں فٹ بال میچ کے دوران کئے جانے والے خود کش حملے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے گاڑی گراؤنڈ میں لے جا کر دھماکے سے اڑادی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اسی صوبے میں والی بال میچ کے دوران دوران دھماکے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
افغانستان میں فٹ بال میچ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1858461
آپ کا تبصرہ